گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو جھگڑنا مہنگا پڑ گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں ناکہ چن کنگن پر تعینات پولیس اہلکاروں کے جھگڑے کا نوٹس ڈی پی او گجرات نے لے لیا، دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔
تھانہ کنجاہ کی حدود میں واقع ناکہ چن کنگن پر دو پولیس کانسٹیبل اسلم اور جاوید کی آپس میں جھگڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو معطل کردیا۔
گجرات پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے وردیاں پھاڑ دیں
ڈی پی او گجرات نے چوکی انچارج منگووال سمیت ناکہ پر تعینات تمام اہلکاروں کو معطل کر دیا @PunjabPoliceCPO @DIGOpsLahore @MaryamNSharif pic.twitter.com/Wv0eAvvh2j— Umar Farooq Tarar (@UmarFarooqTarar) September 7, 2020
ڈی پی او گجرات نے انچارج چوکی منگو وال اور ناکہ پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او نے ڈی ایس پی صدر سعید احمد کو انکوائری افسر مقرر کرکے واقعے کی رپورٹ فوری طلب کرلی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات نے واضح کیا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار خواہ وہ کسی رینک کے بھی ہوں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔