اوکاڑہ : کراچی سے گمشدہ ہونے والی دعا زہرہ کی ظہیر نامی نوجوان سے دوستی گیم پب جی سے ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ارکاڑہ نے دعازہرہ کیس میں انکشاف کیا ہے کہ 3سال قبل پب جی گیم سے دعا زہرہ اور ظہیر کی دوستی ہوئی تھی، ظہیر لاہور کا رہائشی ہے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دعا زہرہ اور اس کاخاوندظہیر تھانہ حویلی لکھا پولیس کی تحویل میں ہے ، دعازہرہ نے فیملی کیخلاف لاہور میں حراسمنٹ کی پٹیشن دائر کر رکھی ہے، دونوں کو لاہورپولیس کےحوالےکیا جائے گا۔
تاحال دعا زہرہ اوکاڑہ پولیس کی تحویل میں ہے تاہم دعا زہرہ کو کراچی پولیس کے حوالے تاحال نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں : کراچی سے گمشدہ ہونے والی دعا زہرہ نے عدالت میں والد کیخلاف درخواست دائر کردی
یاد رہے لاہور کی سیشن عدالت میں دعا زہرہ نے باپ کے خلاف دعوی دائرکردیا ہے ، جس میں والد پر لاہور میں گھر میں گھس کر اغوا کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
جس پر عدالت نے پولیس کو دعا زہرہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اس سے قبل دعا زہرہ نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اپنی مرضی سے ظہیر احمد سےشادی کی،کسی نے اغوا نہیں کیا۔