پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس:مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گردشی قرض ختم کرنے کیلئے وزارت پٹرولیم کی پالیسی پر غور ہوگا جبکہ مختلف اشیا کی درآمد پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں خیبرپختونخواکوپاسکواسٹاک سے5لاکھ ٹن گندم جاری کرنے اور نیب کی ہائرکردہ کمپنی براڈشیٹ کومعاوضےکی آخری قسط کی منظوری کا امکان ہے، براڈشیٹ مشرف دور میں شریف خاندان کےاثاثوں کاکھوج لگانےکیلئےہائرکی گئی تھی۔

اجلاس میں 2018کےحج اخراجات کی ادائیگی کیلئے1ارب روپےکی گرانٹ کااجراہوگا اور وزارت صحت کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے انسدادمنشیات فورس کو58لاکھ روپےگرانٹ جاری کرنےکی منظوری کا
بھی امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں