جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ڈاکٹرعبدالقدیر تاریخ کا روشن باب ہیں، فضل الرحمان کی مرحوم کے اہلخانہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان مرحوم یقیناً ملکی تاریخ کا بڑا روشن باب ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں مرحوم ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لئے دعائے مغفرت وفاتحہ خوانی بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرصاحب نے پاکستان اور قوم کو بہت کچھ دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس دور میں بہت سے لوگ دنیا میں اپنا نصب العین اور مشن لے کر آتے ہیں، ڈاکٹر صاحب ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جو اپنا مشن پورا کرکے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ملک کا منظم ادارہ ہے، جبکہ ملک کے موجودہ حکمران پاکستان کو ڈبونے کے لئے آئے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پر مسلط لوگوں سے قوم کو آزاد کرانا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب چیزیں مشاورت سے چلتی ہیں، اللہ کرے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں