تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

‘علامات نہ رکھنے والوں کو بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے’

واشگنٹن : وبائی امراض کے ماہر امریکی ڈاکٹر انتھونی فاکی کا کہنا ہے کہ علامات نہ رکھنے والوں کو بھی کورونا وائرس ہوسکتا ہے ، وائرس سے صحت یاب شخص کے بارے میں سو فیصد نہیں کہہ سکتے کہ دوبارہ متاثر نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وبائی امراض کے ماہر امریکی ڈاکٹر انتھونی فاکی نے ایک انٹرویو میں بتایا کورونا وائرس علامات نہ رکھنے والے کسی شخص کو بھی ہوسکتا ہے اور یہ وائرس 30 سے 30 سال کے جوانوں کو بھی بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر فاکی کا کہنا تھا کہ یہ وائرس انتہائی تیزی سے پھیلتا ہے، یہ وائرس اب ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، وائرس سے صحت یاب شخص کے بارے میں سو فیصد نہیں کہہ سکتے کہ دوبارہ متاثر نہیں ہو گا۔

ماہر امریکی نے مزید کہا کہ وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونا اور محتاط رہنا ہی راستہ ہے۔

اس سے قبل امریکا کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر انتھونی فاکی نے کوروناسےمتعلق بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس ہر سال سیزنل وائرس کی طرح حملہ کرسکتا ہے، وائرس کے دوبارہ حملہ کرنے سے پہلے ویکسین تیار کرنا ہوگی۔

ڈاکٹرانتھونی فاکی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے جنوب سے جڑ پکڑنا شروع کی تھی جہاں اس وقت سردیوں کا موسم ہے اور زیادہ کیسزان ممالک میں سامنے آرہے ہیں جہاں ٹھنڈ ہے۔

امریکی سائنسدان نے کہا تھا کہ رات دن ویکسین بنانے کیلئے کام کررہے ہیں، اس وقت دو ویکسین تیار ہیں جو ہم انسانوں پر آزما رہے ہیں، ایک امریکا کے پاس ہے اور دوسری چین کے پاس موجود ہے جبکہ اس کے مکمل طور پر استعمال پر ایک سے ڈیرھ سال لگ سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وائرس ایک چکنی تہہ میں بند ہوتا ہے لہٰذا بار بار صفائی کریں اور ہاتھ دھوئیں۔

خیال رہے دنیابھرمیں کورونامریضوں کی تعداد6لاکھ14ہزار238ہوگئی جبکہ وائرس کےباعث اموات28ہزار240ہوئیں اور صحتیاب مریضوں کی تعداد1لاکھ37ہزار329 ہے۔

Comments

- Advertisement -