منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کشمیر کے حوالے سے آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت پر شکر گزار ہیں، ڈاکٹرعارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے موقع پر کہی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

 اس موقع پر دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مہدی ہنر دوست کی کاوشوں کو سراہا۔

- Advertisement -

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، عارف علوی نے دنیا کے سامنے مسئلہ اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پراُن کے شکرگزار ہیں، بھارت میں مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن اور انتہائی مشکل ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں