منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

یوم استحصال کشمیر : بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے5اگست2019کو مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر یکطرفہ کارروائی کی جو جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یوم استحصال کشمیر5اگست کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے کارروائیوں سے کشمیرمیں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مودی حکومت اقدامات جینوا کنونشن اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کرنا ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں خوف کا ماحول پیدا کیا، بھارت کشمیریوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں اس قسم کی غیرقانونی کارروائیاں بڑھتے ہوئے ہندو فاشزم کا مظہر ہے، مودی حکومت کی ایما پر بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن، استحکام کیلئےکشمیر کا منصفانہ حل ناگزیرہے، یہ دن دنیا کو کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں