بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدامات پرعالمی برادری کردار ادا کرے، ڈاکٹر عارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا کلیدی کردا ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاوڈیو گریزینو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے اور وہاں بنیادی سہولتوں کی معطلی کے لئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے کشمیری ذہنی اور جسممانی اذیت میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فسطائی بھارتی حکومت کے ہاتھوں کشمیریوں کو مشکلات سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اقتصادی مفادات پر اخلاقی اقدار کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور وہ پاکستان کی روایتی اتحادی اور سرمایہ کاری اور تجارت میں بڑی شراکت دار ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یورپی یونین کے نمائندہ وفد کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مفاہمت اور مستقبل میں دفاعی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں