ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

حکومت پاکستان اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹرعارف علوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، میں بھی بذات خود سیاحت کا بےحد شوقین ہوں۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی مناظر سے مالامال ملک ہے جو سیاحوں کیلئے مکمل طور پر کھلا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام سیاحت کے فروغ کیلئے خواہاں ہے۔

ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاحت سے مختلف تجربات اورنئی جگہیں دیکھنے کا موقع ملتا ہے، میں خود بھی سیاحت کا بےحد شوقین ہوں، ماحولیاتی تبدیلی سے دنیا میں مختلف مقامات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کا تجربہ خوشگوار رہا، سرمایہ کاروں کو نفع کے ساتھ ملکی معیشت بھی بہتر ہورہی ہے، حکومت کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے مؤثراقدامات کیے جارہے ہیں، ملک توقعات کے مطابق ترقی کی طرف گامزن ہے، اس کے علاوہ پاکستان مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں مقام حاصل کررہا ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ آج کے دور میں کاروبار کے علاوہ اور بھی چیزیں مدنظر رکھی جاتی ہیں، روزگار میں خصوصی افراد کا کوٹہ رکھنا بھی انتہائی اہم ہے، بڑے کاروباری طبقے کی ذمہ داری ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور آنے والی نسلوں کو سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف صنعتوں میں خواتین کو کام دینا اہم ہے، خصوصی افراد کو روزگار دے کر معاشرے کا اہم حصہ بنایا جاسکتا ہے، مقامی کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھا کر تیزی سےا ٓگے بڑھا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں ہر روز نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں، صارف کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کر کاروبار کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صلاحیتیوں سے مالامال نوجوانوں کا ملک ہے، پاکستانی نوجوان مختلف ممالک میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھارہے ہیں، ملک کو نئے پاکستان میں بدلنے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں