کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت دینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کی رو سے وہ دو ہفتے کے لیے علاج کے غرض سے بیرون ملک سفر کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔
<iframe width=”640″ height=”450″ src=”https://www.youtube.com/embed/zI3tlal_-g4″ frameborder=”0″ allowfullscreen></iframe>
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹرعاصم کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے دو ہفتے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی اور 20 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا جب کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے ڈاکٹرعاصم کو سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
یاد رہے دو روز قبل ڈاکٹر عاصم نے رہائی کے بعد ای سی ایل سے نام خارج کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی تھی، درخواست میں ڈاکٹر عاصم حسین کے جانب سے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ بیمار ہیں اور کمر میں شدید تکلیف ہے جس پرمیڈیکل بورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز دی ہے۔
سماعت کے دوران رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم حسین اگر بیرون ملک چلے گئے توپھر واپس نہیں آئیں گے جس پر ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ واپس نہ آئے تو حکومت ان کے اسپتال کو گروی رکھ لے۔
مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا
درخواست میں ڈاکٹر عاصم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا علاج کے لیے باہرجانے کی اجازت دی جائے کیوں کہ لندن میں ڈاکٹروں سے 20 اپریل کا اپاؤٹمنٹ ہے اگر بروقت علاج نہ ہوا تو طبیعت بگڑ سکتی ہے اس لیے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔
خیال رہے کہ 19مارچ کو سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے جسٹس کے کے آغا کا فیصلہ برقرار رکھتے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کی تاہم ساتھ ہی وزیرداخلہ کو خط لکھ کر ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
واضح رہے سابق صوبائی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو 19 ماہ بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، دو برس قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی پی رہنماء کو دہشت گردوں کے علاج و معالجے مقدمے میں گرفتار کیا تھا بعد ازاں نیب نے کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی تھیں
دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی مقدمے میں زیرحراست پاسبان کے رہنما عثمان معظم کو بھی فریضہ حج ادا کر نے کے لیے سعودی عرب جانے کی اجازت دے دی جب کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو جناح ہسپتال سے علاج کرانے کی اجاز ت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔