اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈاکٹرعاصم کیس : تفتیشی افسرالطاف حسین کو کیس سے ہٹایا جائے، رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ رینجرز کےوکلاء نے دہشت گردوں کے علاج کے بلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کردیں۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے پی پی کے رہنماء  ڈاکٹرعاصم  حسین کے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج سے متعلق مبنیہ طورپرغائب ہونے والی بلز کی کاپیاں عدالت میں پیش کردیں۔

رینجرز کے وکیل نے دوران سماعت پہلے دہشت گردوں کے علاج کے بلز کی کاپیاں اور پھر تفتیشی افسر کے خلاف درخواست پیش کی۔

درخواست میں کہا گیا کہ موجودہ تفتیشی افسرالطاف حسین پرایم کیو ایم کے کارکنان کے علاج کے بل غائب کرنے کا الزام ثابت ہوچکا ہے لہٰذا انہیں مذکورہ کیس سے ہٹایا جائے۔

عدالت نے فریقین کو چار جون کےلئے نوٹس جاری کردیئے، اس سے قبل  ڈاکٹر عاصم حسین آج عدالت پیش ہوئے تو انہوں نے پولیس اہلکار کا سہارا لیکر سیڑھیاں چڑھیں ۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگائے گئے کسی الزام سے مطمئن نہیں آپ لوگ جانتے ہیں کہ مجھے کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیس کی سماعت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں