اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے: وکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈاکٹر عاصم کے خلاف عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

لطیف کھوسہ نے ریفری جج جسٹس آفتاب احمد کو دلائل پیش کیے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ سرجری جناح اسپتال میں ممکن نہیں، علاج کیسے ہوگا؟

- Advertisement -

لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسلسل قید میں رہنے سے ڈاکٹر عاصم کا ذہنی توازن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا۔ وردی دیکھ کر کانپنے لگتے ہیں اور ان کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت میرٹ پر نہیں طبی بنیادوں پر چاہتے ہیں۔ انہیں فوری طور پر، پر فضا ماحول کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد جناح اسپتال میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں