ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈاکٹرعاصم کی طبیعت بگڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی حالت بگڑ گئی ہے جس کے باعث ان کا الٹرا ساﺅنڈ اور سی ٹی سکین کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی ماہ سے جناح اسپتال میں علاج کے غرض سے داخل ڈاکٹرعاصم حسین کی اچانک طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے بعد ماہر معالجین نے اُن کا معائنہ کرکے الٹراساؤنڈ اور سی ٹی اسکین کروایا ہے جن کی رپورٹ شام تک آنے کی توقع ہے۔

تاہم ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اب ڈاکٹر عاصم کی طبیعت خطرے سے باہر ہے لیکن حتمی صورت حال کا اندازہ رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماہر معالجین نے مرض کی تشخیص اور تازہ صورتِ حال جاننے کے لیے سی ٹی اسکین سمیت کئی ٹیسٹ تجویز کیے ہیں جب کہ فوری طور پر طبی امداد بھی دی گئی جس کے بعد ڈاکٹر عاصم کی حالت کافی بہتر ہو گئی ہے۔

واضح رہے ڈاکٹر عاصم سابق صدرآصف علی زرداری کے خاص دوست ہیں اور دور زرداری میں بطور وفاقی وزیر پٹرولیم کے خدمات انجام دیتے رہے ہیں جب کہ گرفتاری کے وقت وہ ایچ ای سی کے سربراہ کے طور اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ڈاکٹرعاصم اپنے اسپتال میں دہشت گردوں کے علاج معالجہ کروانے اور کرپشن کے الزامات میں زیر حراست ہیں جہاں اُن کی طبیعت بگڑ جانے کے باعث جناح اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں