کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے شاہد خاقان عباسی ملک کے وزیراعظم بنیں نواز شریف کے نہیں، نیب پر اعتبار نہیں، نیب قانون تبدیل ہونا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی منتخب وزیراعظم ہیں میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں اور مبارکباد دیتا ہوں ، شاہدخاقان عباسی جمہوری طریقےسے منتخب ہوئےہیں، شاہدخاقان پاکستانیوں کےوزیر اعظم ہیں، نواز شریف کے نہیں۔
ڈاکٹر عاصم نے کہا پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بنتے ہی ترقیاتی کام کرا رہا ہوں، میئرکراچی کے پاس اختیارات ہیں، وہ غلط بیانی کرتے ہیں، سندھ کے وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہونگے، اچھا کام کر رہے ہیں۔
ڈاکٹرعاصم کاکہنا تھا نیب نے نواز شریف کے کیس دبا دئیے اس پر مجھے اعتماد نہیں ہے،نیب کا قانون تبدیل ہونا چاہیے، ضروری نہیں ہرکوئی الیکشن لڑے، نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، نیب کے دل میں جو آتا ہے، اس کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں : ڈاکٹر عاصم نے پاناما کےفیصلے کو اپنی بد دعا قراردے دیا
پی پی رہنما نے کہا کہ میں پاکستان سے کیوں بھاگوں گا، چیئرمین نیب بھاگے گا، میرے نہیں ان لوگوں کے دلوں میں چور ہے ، ایل این جی کیس سے متعلق علم نہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا، مجھے لگتا ہے نیب پولیس کو بھی بلیک میل کررہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی پولیس کچھ ڈھیلی پڑگئی ہے، افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ کراچی کی پولیس سست ہے، وائٹ کالر کرائم پکڑنے کا طریقہ کار مختلف ہوتا ہے۔