منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرعاصم کواحتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات دینے اور کرپشن الزامات میں قید سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کوآج طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی طبیعت کل سے ناساز ہے انہیں آج احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تا ہم جیل حکام نے ان کی غیرحاضری سے متعلق ایک میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے جس میں غیر حاضری ی وجہ طبیعت کی ناسازی بتایا گیا ہے۔

جیل حکام کی جانب سے جمعکرائی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم کو معدے اور آنتوں کا انفیکشن ہو گیا ہے اور مسلسمل قے کے باعث وہ کمزوری کا شکار ہوں گئے ہیں اسی وجہ سے وہ عدالت میں حاضر ہونے کے قابل نہیں ہیں۔

واضح رہےاس سے قبل گذشتہ روز ڈاکٹرعاصم کےپیٹ میں تکلیف ہوئی تھی اورشدید دردکی وجہ سےڈاکٹرعاصم کی حالت غیرہوگئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرعاصم کے لیے کارڈیالوجسٹ سمیت مختلف شعبہ جات کےڈاکٹرزفوری طورپرطلب کر لیا گیا تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر معالجین کی ٹیم نے ڈاکٹرعاصم کا مکمل معائنہ کیا ہے اورپیٹ کے الٹراساؤنڈ سمیت مختلف خون کے ٹیسٹ بھی لیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد علاج دوائیں تجویز کی جائیں گی فی الحال ڈاکٹرز نے چند احتیاطیں اور پرہیز کرنے کا کہا ہے۔

یاد رہے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم جو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے ہیں کو چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کے کیس کا سامنا ہے جس میں اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر قانونی بھرتیاں اور پٹرل کے ٹھیکوں میں مبینہ کمیشن کی وصولی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں