اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق مشیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو ڈسک ری پلیسمنٹ کے لیے بیرون ملک جانا ہے جس پر جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اس بیماری کے نام پر جو باہر جاتا ہے واپس نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم نے پاناما فیصلے کو اپنی بد دعا قرار دے دیا

جسٹس دوست محمد نے کہا کہ میڈیکل ریکارڈ بتاتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے کبھی اسپرین کی گولی تک نہیں کھائی۔ جب وزیر تھے تو چھٹی کر کے علاج کے لیے کیوں نہیں گئے جس پر وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس وقت ڈاکٹر عاصم دل کے مریض تھے، اب ان کے مہروں میں بھی تکلیف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے نفسیاتی مسائل ہیں، رینجرز کی وردی دیکھ کر بھی چیخیں مارتے ہیں۔

جواباً وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الٹا لٹکا کر تشدد کریں گے تو کوئی حواس قائم نہیں رکھ سکتا۔

جسٹس دوست محمد نے کہا کہ حیرانی ہے کہ ڈاکٹر عاصم اتنی بیماریوں کے ساتھ پیٹرولیم کی وزارت چلاتے رہے ہیں۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم ایک مہینے میں علاج کروا کر واپس آ جائیں۔ کسی شخص کو علاج کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں