جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور حکم دیا آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی احتساب عدالت میں سابق وزیر ڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپے اور جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے۔

سترہ ارب کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ محمود خالد پروجیکٹ منیجر اور جی ڈی سی ایل کے گواہ کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا، جبکہ آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا گواہ کے بیانات پر جرح کریں گے۔

عدالت نے سترہ ارب روپے کرپشن کی سماعت سات جولائی تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست دائر کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ڈاکٹر عاصم نے بارہ جون سے دس جولائی تک بیرون ملک علاج کیلئے جانا ہے، بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت گیارہ جون تک کیلئے ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیاد ہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کر

اہم ترین

مزید خبریں