ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ہماری جے آئی ٹی جیلوں میں اور ان کی محلوں میں ہوتی ہے، ڈاکٹرعاصم حسین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ ہماری مائیں، بہنیں عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہیں لیکن اگر کسی بڑے کو بلایا جائے تو پھر تکلیف کیوں ہوتی ہے۔

وہ عدالت میں اپنی پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جب مجھے ایک جھوٹے مقدمے میں حراست میں لیا گیا توکسی نے آواز نہیں اُٹھائی تھی بلکہ مذاق بنایا گیا۔

ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ جب ہمیں حراست میں لیا جا سکتا ہے تو شریف خاندان والے کیا آسمان سے اترے ہیں کہ انہیں جے آئی ٹی کے سامنے نہیں بلایا جا سکتا ہے ؟

سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ ہماری جےآئی ٹی جیلوں میں دوران حراست ہوتی ہے جہاں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور زہنی دباؤ میں مبتلا رکھا جاتا ہے جب کہ ان لوگوں کی جے آئی ٹی محلوں میں ہورہی ہے۔

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں جیلوں میں گئیں اور مقدمات کا سامنا کیا تو یہ لوگ کیوں گھبرا رہے ہیں اس لیے اب یہ لوگ بھی عدالت کا سامنا کریں اورہر پیشی پرحاضرہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں