بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

بھاگنے والوں میں سے نہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، ڈاکٹر عاصم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے ،پہلے بھی بچایا تھا ملک اب بھی بچائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم کراچی پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر پی پی سینئر نائب صدر راجہ رزاق نے ان کااستقبال کیا، کارکنان کی بڑی تعداد ڈاکٹرعاصم کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھی جبکہ ایئرپورٹ، شارع فیصل پر ڈاکٹر عاصم کے استقبال کیلئے بینر آویزاں کئے گئے تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استقبال کیلئےآنے والے کارکنان اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو لوگ کہتے تھے میں نہیں آؤں گا دیکھ لو میں آگیا ہوں، بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے اور کروں گا، جنہوں نے جھوٹے کیسز کرائے آج خود کیسز کا سامنا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انکا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے بھاگنےوالوں میں سے نہیں ہیں، نوازشریف یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ پاکستان اس کا ہے، شریف خاندان پہلے بھی 10سال ملک سے باہر تھا، شریف خاندان اب بھی ملک سے بھاگ سکتا ہے، ن لیگ ملک کو 200سال پیچھے لےجانا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ عوام کا ہے ہم نے بنایا ہے ، نوازشریف کے قول و فعل میں تضاد ہے ، نوازشریف پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں۔


مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ


خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکال دیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کئ 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں