اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ڈاکٹرعاصم کے اہلخانہ کی درخواست کی سماعت، رینجرزحکام سے جواب طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کھیل کے میدان پرقبضے سے متعلق درخواست پرحکام سےجواب طلب کرلیا۔

جبکہ ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ دوران حراست ڈاکٹر عاصم کو طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے پلے گراؤنڈاور شیریں جناح کالونی روڈ پر قبضہ کررکھا ہے۔

عدالت نے مختصرسماعت کے بعد چیف سیکریٹری،سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو چھ نومبر کے نوٹس جاری کردیئے اور اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے رینجرز افسران سے جواب طلب کرلیا۔

اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل امجد کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں