کراچی : ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کے دوران اہم شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں،اور ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے کی جانب سے ناظم آباد سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کارروائی کے دوران انشورنس کمپنی کے اہم افسر کی گرفتاری کا امکان ہے ، انشورنس کمپنی کا اہم عہدیدار مذکورہ دونوں شخصیات کا ساتھی ہے ۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی انشورنس کمپنی کے افسر کے ذریعے ہوتی رہی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے قریبی افراد کے نام پرشہر کے مختلف مقامات پر پلاٹ خرید ےگئے۔اورڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں نے وہ فلاحی پلاٹ اربوں روپے میں فروخت کئے۔
ذرائع کے مطابق نجی اسپتال اور نجی یونیورسٹی کے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈاکٹر عاصم کے ساتھیوں میں ڈاکٹر فرحان، اور ڈاکٹر ظہیر کی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو تلاش ہے۔