منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

سابق سینیٹرڈاکٹرمحمد علی بروہی ساتھیوں سمیت ’پاک سرزمین‘ میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹرڈاکٹرمحمد علی بروہی نےساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرگفتگو کرتے ہوئے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عنقریب کراچی میں مزید دفاتر کھلنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں غیر رسمی دفاتر کھل چکے ہیں تاہم باضابطہ دفتر کا اعلان وہیں کیا جارہا ہے جہاں ہم خود جاپارہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کے جلسے کے بعد کراچی کے شہریوں کے لیے صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔

پاک سرزمین کے رہنما نے ایم کیو ایم کے سابق سینیٹرڈاکٹرمحمد علی بروہی کا تعارف کراتے ہوئے ان کی ساتھیوں سمیت شمولیت کااعلان کیا۔

سابق سینیٹرڈاکٹرمحمد علی بروہی نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ میں ہم اس لیے آئے تھے کہ سندھ کے سندھی اوراردو اسپیکنگ شہریوں کے درمیان رابطے کا پل بنیں لیکن ہم نے یہاں دیکھا کہ ایم کیو ایم سندھ اور پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ سب مل کرایک پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں اوراس کے لئے پاک سرزمین کے ہاتھ مضبوط کریں۔

ڈاکٹرمحمد علی بروہی کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کے قائد کی وجہ سے اردو بولنے والے بھائیوں پر’را‘ کے ایجنٹ بن گئے۔

ڈاکٹرمحمد علی بروہی نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے شعر سے گفتگو کا آغاز کیا اورمصطفیٰ کمال اورانیس قائم خانی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں