بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین پاک فوج کے ہیڈکواٹرز ’جی ایچ کیو‘ پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبرطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین کو پاکستان میں خوش آمدید کہا جب کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعاد بھی کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں