بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالب علم کو گولی ماردی

اشتہار

حیرت انگیز

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی ماردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہنور یونیورسٹی کے اسائمنٹ کے لیے طالب علم ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے فلم بندی کے دوران ماسک پہننے کو کہا جس پر ہنور شما نے ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔

پولیس اہلکار جس کو پیسے کی پیشکش کی توقع تھی وہ مشتعل ہوگیا اس نے طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگایا اور گولی چلادی۔

لڑکے کے دوستوں کے مطابق ہنورشما نامی لڑکا یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا۔

کنشاسا پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ گولی مارنے والا اہلکار فرار ہے ، پولیس اس کی تلاش کیلئےہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کے دوران موجود دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لےلیا ہے۔

واضح رہے کانگو میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں