بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کا آغاز، آئندہ 4 سے 5 ماہ میں نتائج متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ویکسین کےنتائج اچھے نکلے تو دنیا کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا جبکہ این آئی ایچ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ آئندہ 4 سے5 ماہ میں نتائج مثبت آئے تواس کا استعمال شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے کلینیکل ٹرائل کے آغاز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ویکسین کےنتائج اچھے نکلے تو دنیا کے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوگا، اس طرح کے کلینکل ٹرائل کاحصہ بننے سے طبی نظام میں بہتری آتی ہے، ٹیم کو یہاں تک ٹرائل لانے پر مبارکباد دیتاہوں.

اسلام آباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہ ہمارےلیےاعزازہےکہ ہم پہلی بار اس طرح کے ٹرائل کا حصہ بنے، یہ اربوں ڈالرکی انڈسٹری ہے ، جس سےہم نےفائدہ اٹھاناہے۔

ڈائریکٹر این آئی ایچ نے کہا کہ 7ویکسین ٹرائل کے مرحلےمیں ہیں ،3 چین کی ہیں ، پہلے اس کے ٹرائل جانوروں پرکیےگئے، چین میں فیز 2 ٹرائل 500سے زائدافراد پر کیا گیا، اس ویکسین کی بنیاد ہیومین فیکٹر پر ہے.

ان کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر ہمیں سپورٹ کیا اور ہم کلینکل ٹرائل ضروریات پر پورے اترے ہیں، 8 سے 10ہزار افراد میں کلینکل ٹرائل کامرحلہ چیک کیا جائے گا، آئندہ 4 سے5 ماہ میں نتائج مثبت آئے تو اس کا استعمال شروع ہوجائے گا۔

این آئی ایچ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ چین میں اس ویکسین کو فوجیوں پر آزمایا گیا،اس لیے ٹرائل بہت محفوظ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں