اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا نئی آنے والی 253 ادویات کی ابتدائی قیمتیں طے کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کی خبر بے بنیاد ہے، مارکیٹ میں نئی آنے والی 253 ادویات کی ابتدائی قیمتیں طے کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہے، نتائج میں وقت ہے،بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے بطور قوم احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا۔
معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے نیوٹریشن سروے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذائی قلت کےمعاملےپروزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، نیشنل نیوٹریشن سروے 19-2018 ماضی کےمقابلےمیں زیادہ معیاری ہے۔
ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ نیشنل نیوٹریشن سروےکے انعقادمیں ڈاکٹرثانیہ نشترکااہم کردارہے، نیشنل نیوٹریشن سروےغذائی قلت پرقابوپانےمیں معاون ثابت ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ ملک کے بعض اضلاع میں غذائی قلت کی صورتحال اور ماں وبچےکی غیرمناسب ومتوازن خوراک کامعاملہ تشویشناک ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت غذائی قلت پر اہم اجلاس ہوا ، جس میں انھوں نے غذائی قلت پرقابوپانےکیلئےترجیحی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیوٹریشن ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، غذائی قلت کامعاملہ آئندہ سی سی آئی اجلاس میں لیکر جائیں گے، حکومت نےنیوٹریشن کواحساس پروگرام کا حصہ بنا دیا ہے۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے مزید کہا کہ وزارت صحت نے غذائی قلت پر قابو پانے بارے پروگرام ترتیب دیدیا ہے، غذائی قلت پر قابو پانے کے پروگرام کا پی سی ون تیار کر لیا ہے، غذائی قلت سے متعلق پروگرام صوبوں کی مشاورت سے تیار کیا ہے، اس حوالے سے انسداد غذائی قلت پروگرام کا تخمینہ 350 ارب روپے ہے جبکہ ملک بھرسے1 لاکھ 15 ہزار گھرانے نیشنل نیوٹریشن سروے کا حصہ تھے۔