اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے، یہ کوشش بھی ناکام ہوگی، ڈاکٹر فیصل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے،بھارت کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا اوآئی سی کےجموں کشمیرکانٹکٹ گروپ کا آج جدہ میں اجلاس ہوگا ، اجلاس مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اورقابل مذمت اقدامات پرہورہا ہے، وزیرخارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکوزبردستی ساتھ ملانے پرآگیا ہے، بھارت کواپنے اس اقدام میں بھی ناکامی ہوگی۔

یاد رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا تھا ، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں :   پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کردیا

بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا تھا بھارت کا کوئی بھی یک طرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کر سکتا، بھارتی حکومت کا فیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں