اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کے پُرامن حل کی حمایت کی ہے اور یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی دباؤ کے باجود مخالفت میں ووٹ دیا.
وہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ دے رہے تھے، فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے منعقدہ اجتماع میں فلسطینی سفیرکی شرکت کے معاملے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی سفیرکےمتحرک کردار کا احترام کرتے ہیں جو فلسطینیوں سےیکجہتی کیلئےمنعقداجتماعات میں شریک ہوئے.
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے یروشلم سے متعلق امریکی صدر کے فیصلے کو تمام تر دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے مسترد کیا جب کہ پاکستان میں بھی فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے متعدد عوامی اجتماعات ہوئے.
دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اجتماعات میں فلسطینی سفیرشریک ہوئے جس پر ان کے شکر گزار ہیں اور خود اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق اظہار رائے پر کوئی پابندی نہیں اس لیے کسی کی موجودگی کا ایشو نہیں بنایا جانا چاہیے.