اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے بھارت کے دستیاب ثبوتوں کے مطابق پاکستان کا پلوامہ حملے میں کوئی ہاتھ نہیں، بھارت سے مزید شواہد اور معلومات مانگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان نے تحقیقات شروع کیں، ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں 10رکنی ٹیم نے تحقیقات کیں، ابتدائی تحقیقات میں پاکستان کسی طورمعاملے میں شامل نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پلوامہ حملے سےمتعلق موصول ڈوزیئر کاجائزہ لیاگیا، بھارت کی جانب سے اٹھائےگئے سوالات پر جوابات دئیےگئے، بھارتی دستیاب ثبوتوں اور معلومات کاجائزہ لیا ، پاکستان کا واقعےسے تعلق ثابت نہ ہوسکا۔
بھارت کے پاس کوئی ایکشن کےلائق معلومات ہےتودے، ہمیں مزیدمعلومات درکارہیں
ڈاکٹر فیصل نے کہا تکنیکی معلومات فراہم کیں جس پر پاکستان نے تحقیقات کیں ، بھارت کے پاس کوئی ایکشن کے لائق معلومات ہے تو دے، ہمیں مزید معلومات درکار ہیں ، ڈوزیئرمیں مولانا مسعود اظہر سے متعلق معلومات نہیں تھیں اور نہ مولانا مسعوداظہر کا کوئی ذکر ، شاردا مندر کے حوالے سےابھی کوئی بات زیرغورنہیں۔
بھارتی ڈوزیئرمیں مولانامسعوداظہرسےمتعلق معلومات نہیں تھیں
ان کا کہنا تھا مسعوداظہر سےمتعلق ابھی معاملہ کمیٹی میں زیرغورہے، ایسی صورتحال میں معاملہ سلامتی کونسل میں لانا درست نہیں ، وزیراعظم کے افغان حکومت سےمتعلق بیان کوغلط اندازمیں لیاگیا ، زلمےخلیل زادکامعاملہ وہ جب آئیں گےتودیکھیں گے، دستاویزکی ڈیجیٹل تصدیق کاعمل شروع کیا جارہاہے، تمام اصلی دستاویزات کی تصدیق کی جائےگی۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا بھارت نےجومعلومات دیں ان میں تفصیل نہیں ہے، پاکستان نےبھارت سےمزیدمعلومات مانگی ہیں، بھارت پرلازم ہے جیلوں میں موجودپاکستانیوں کی حفاظت یقینی بنائے۔
بھارت کاخلامیں تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے
بھارتی دعویٰ کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا بھارت کاخلامیں تجربہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاتمام انسانوں کی مشترکہ میراث ہے ، ایسے تجربات سے اقوام عالم کوخطرات لاحق ہوں گے۔
مجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس سے متعلق ڈاکٹر فیصل نے کہا سمجھوتہ ایکسپریس کےملزمان کی رہائی پربھارتی ہائی کمشنرکوطلب کیا ، پاکستان نے معاملے پر بھرپور احتجاج کیا اور عالمی برادری کوفیصلےسےآگاہ کیا، وزیرخارجہ نےچین کادورہ کیااہم شخصیات سےملاقات کی، کرتارپورراہداری پربعض معاملات پراتفاق پایاگیاہے۔
متنازع گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکےخلاف احتجاج کرتےہیں
متنازع گولان پہاڑیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا متنازع گولان پہاڑیوں پراسرائیلی قبضےکےخلاف احتجاج کرتےہیں، امریکاکااسےاسرائیلی قبضہ تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
گھوٹکی کی دو بہنوں کا قبول اسلام اور اس پر بھارتی ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گھوٹکی کی دو بہنوں سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا بیان بیان قابل مذمت ہیں اور الیکشن میں ووٹ لینے کے لیے ہے، ہندولڑکیوں کےمعاملےکودیکھ رہے ہیں، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیے جاتے ہیں، بھارت میں مسلمانوں کوزندہ جلایاگیا ، بھارت میں گائےکی خاطرکئی لوگوں کوقتل کیاگیا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا او آئی سی اجلاس بہت کامیاب رہا، جنرل اسمبلی میں مسلمانوں پر حملوں کامسئلہ لےجانےپربات ہوئی ، افغان مسئلے پر معاملات کو میڈیا پر لانے سے اجتناب کرناچاہیے۔
بنگلادیش کےلیےنامزدہائی کمشنرکانام جلدفائنل کرلیا جائےگا
دفترخارجہ نے کہا بنگلادیش کےلیےنامزدہائی کمشنرکانام جلدفائنل کرلیا جائےگا، مقبوضہ کشمیرمیں ایسےحالات نہیں کہ انتخابات ہوسکیں، بھارت کوسمجھ نہیں آرہی وہ مقبوضہ کشمیرمیں ایسے نہیں رہ سکتا۔