پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ 2019 جیتنے والا پہلا پاکستانی سائنسدان

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : پاکستانی سائنسدان فیصل شفاعت نے آسٹریلیا میں سال 2019 کا ‘ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ’ جیت لیا، ڈاکٹر فیصل کو ڈاکیومنٹ امیج انیلسز ، کمپیوٹیشنل فرانزکس میں خدمات پرایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائنسدان فیصل شفاعت نے آسٹریلیا میں ’’ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا ہے اور یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور مسلمان سائنسدان بن گئے۔

پاکستانی سائنسدان کو سڈنی میں منعقدہ 15 ویں’انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈاکیومنٹ اینالیسس اینڈ ریکگنیشن (آئی سی ڈی اے آر)‘ میں ‘ڈاکیومنٹ امیج انیلسز ‘ کمپیوٹیشنل فرانزکس میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان کا اہم کارنامہ اسکرپٹ کو پڑھنے والا خود کار نظام ہے، جو پاکستان کی کم ترقی یافتہ زبانوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ڈاکٹر فیصل کے اس کارنامے کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور ان کے تحقیقی مقالے کا حوالہ 5000 مرتبہ دیا گیا، جسےتحقیقی جرنل کی زبان میں سائٹیشن کہا جاتا ہے، اس کےعلاوہ ڈاکٹر فیصل گوگل اوپن سورس ٹیکسٹ ریکگنیشن فریم ورک میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں بھی پڑھا چکے ہیں۔

خیال رہے سال 2008 میں ڈاکٹر فیصل نے جرمنی سے کمپیوٹر انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی مکمل کی تھی جبکہ وہ پاکستان پیٹرن ریکگنیشن سوسائٹی(پی پی آر سی) کے صدر بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں