تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کورونا ویکسین کب لگے گی اور کیا مفت لگے گی؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

کراچی: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کورونا کی 6 سے 8 ویکسین چل رہی ہیں، 2 سے 3 ویکسین کے نتائج اچھے آرہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ابھی دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کورونا کی کون سی ویکسین استعمال کرسکتا ہے، ہمیں ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کرنے ہوں گے، کوشش ہے وہی ویکسین کا استعمال کریں جو ہمارے لیے فائدہ مند ہوں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہے کہ کورونا ویکسین کے ذرائع کیا ہیں، ویکسین مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے کورونا ویکسین ہیلتھ کیئر ورکرز کو لگائی جائے گی، سب سے پہلے فروری مارچ میں کورونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے، دوسرے فیز میں ویکسین کو عوام کو لگائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جو کورونا ویکسین سرکار کے پیسوں سے آئے گی وہ مفت لگے گی، کوشش یہی ہے وہی ویکسین استعمال کریں جس کو ہم محفوظ رکھ سکیں۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مریضوں کی نشاندہی کے لئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، کورونا ویکسین کی فنڈنگ کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت پڑی تو اسے بھی منظور کریں گے، چند ہفتوں میں فیصلہ ہوجائے گا کون سی ویکسین لینی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی کو ایک بار کورونا ہوگیا تو کم امکانات ہیں کہ دوبارہ کورونا ہو، کچھ کیسز میں ایک سے دوسری بار کورونا ہوا ہے، میرا خیال نہیں کہ ماضی کی طرح مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاط کی جائے گی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔

Comments

- Advertisement -