منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کوروناکیسزکی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی، ایسی کورونا ویکسین حاصل کی جائے ، جو کورونا پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے استعمال کی جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوروناکیسزکی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، ابتدامیں کوروناکی شرح بڑھنے سے اسپتالوں پر دباؤ کا خدشہ تھا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ایسی کورونا ویکسین حاصل کی جائے جو موثر ہو، ویکسین ایسی ہو جو کورونا پھیلاؤ سے بچاؤ کیلئے استعمال کی جاسکے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ لوگ اکٹھے ہوں گے تو کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا، میڈیا کے ذریعے سماجی فاصلہ رکھنے کی مہم جاری ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری لہرپہلے جیسی خطرناک ہے،جلسوں کے بارے میں سینئر سیاست دانوں سے رابطےکررہے ہیں،تمام سیاسی رہنماؤں کومل کرکام کرنا ہوگا۔

انھوں نے خبردار کیا تھا کہ ویکسین کے آنے تک احتیاط نہ کی توہیلتھ سسٹم بیٹھ جائے گا۔

خیال رہے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 34 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 756 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 7 ہزار 696 اور مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہو گئی ہے جب کہ 1 ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں