منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین لگنے کے بعد اثرات کب نظر آنا شروع ہوتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 60سال سےزائدعمرکےافرادکی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، 2 ڈوز والی ویکسین لگنے کے چند ہفتے بعد ہی اثرات آنا شروع ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوچکا ہے، ملک کے تمام افراد کوویکسین لگانے میں تو وقت لگ جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 60سال سےزائدعمرکےافرادکی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، 2ڈوزوالی ویکسین لگنے کے چند ہفتے بعدہی اثرات آنا شروع ہوتے ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بےضابطگیوں سےمتعلق بھی جانچ کررہے ہیں، پنجاب میں کوئی بے ضابطگیاں دیکھنے میں نہیں آئیں، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن مارچ تک مکمل ہونی چاہیے۔

یاد رہے ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ چین سے آنیوالی ویکسین کی افادیت 79سے86فیصدکےدرمیان ہے، چین ، ہنگری اور مصر میں بھی یہی کوروناویکسین استعمال ہورہی ہے۔

ویکسین لگنے کے بعدعلامات کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین لگنےسے تھوڑا بہت بازو میں درد اور ایک دو روز کا بخار ہوتاہے، بازو میں درد اور بخار ہونےسے پتہ چلتاہےکہ ویکسین اثردکھارہی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں 22کروڑ میں سے 10کروڑ لوگوں کو ویکسین لگ سکتی ہے، کوشش ہےسال کے آخر تک 10کروڑ لوگوں میں سے 70فیصد تک ویکسین پہنچے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں