اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی شدید نتائج لاسکتی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل بھی سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکیس بڑھیں تونظام صحت پردباؤ بڑھ جاتاہے اور اس وقت اسپتالوں میں یہ دباؤنظرآرہاہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوروناکیسزکی شرح زیادہ نظرآرہی ہے، جس کے باعث اس وقت انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے، ہماری کوشش تھی بند اور تنگ ماحول میں اجتماع پرپابندی لگائی جائے، تاہم ہمیں اس حوالے سے اقدامات میں کمی نظر آرہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم سب کی ذمےداری ہےکہ ماسک لگائیں، کم سےکم مہمانوں کے ساتھ تقریب کی کوشش کریں، ایس اوپیزکی خلاف ورزی شدیدنتائج لا سکتی ہے، احتیاط نہ کی گئی توصورتحال ہاتھ سےنکل بھی سکتی ہے۔
ان کا ویکسی نیشن کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ 70سال سےزائدکےافرادکہیں سےویکسی نیشن کراسکتےہیں، اس حوالےسے70سال سےزائدافرادپرکوئی بندش نہیں ہے، حکومت نےویکسین کی جو2کھیپ خریدی ہیں وہ جلدپاکستان پہنچ جائیں گے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ اس وقت کیسزروکنےکاواحدطریقہ ہےکہ احتیاط کریں ، شہری ماسک کااستعمال جاری رکھیں، حالیہ دنوں میں ساڑھے9 فیصد کیس رپورٹ ہورہے ہیں، خدارا کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔