لاہور : میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے ایکسرے میڈیا کو دکھا دیے۔
تفصیلات کے مطابق شوکت خانم اسپتال میں میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عمران خان کے ایکسرے میڈیا کو دکھادیے۔
ڈاکٹر فیصل نے عمران خان ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو 4 گولیاں لگیں ،گولیوں نے ٹانگ کی ہڈی کو متاثر کیا، عمران خان کی دائیں ٹانگ کی ہڈی فریکچر ہے۔
گولی دائیں ٹانگ کی شریان کےبالکل قریب لگی، اگر شریان کٹ جاتی تو خون روکنا مشکل ہوجاتا۔
گذشتہ روز شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کا ایم ایل سی کیا گیا تھا، جناح اسپتال کی میڈیکل ٹیم نے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سجاد گورائیہ کی سربراہی میں شوکت خانم اسپتال جا کر عمران خان کا میڈیکولیگل کیا۔
اسپتال ذرائع نے بتایا تھا کہ عمران خان کی ٹانگ میں چار گولیاں لگیں ، آپریشن کرکے تین گولیاں نکال لی گئیں جبکہ ایک گولی عمران خان کی ٹانگ کو چھو کر گزر گئی۔