ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ، کووڈ ٹیسٹنگ انتظامات کا جائزہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کووڈ اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد انٹرنیشل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری صحت بھی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر بھرپور اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہے ہیں، ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور مؤثر نظام موجود ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اور اسکریننگ نظام کو مضبوط بنایا ہے، سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ماسک کا استعمال کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں