منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کسی بھی اتحاد کا حصہ بننے سے پہلے ایوان کو اعتماد میں لیا جائے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ رہنما ڈاکٹر فاروق نے کہا ہے کہ حکومت کوکسی نئے بین الاقوامی اتحاد میں جانے سے پہلے پارلیمنٹ اور عوام کو اعتماد میں لینا چاہئیے۔

یہ بات انہوں نے نائن زیرو پر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، کانفرنس میں معاشرے میں خواتین کے ساتھ رواں رکھے جانے والے سلوک ، بنیادی حقوق اور خصوصاً مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر ماہرین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ ڈاکٹر فاروق نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ دہشت گردوں کے لئے کوئی سرحد یا ویزے کی پابندی نہیں ہوتی تو پھر ہمیں بھی بلاامتیاز دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کسی بھی بین الاقوامی اتحاد کا حصہ بننے سے پہلے حکومت پارلیمان اور عوام کو اعتماد میں لے۔

متحدہ رہنماؤں اور ماہرین کا کہنا تھا کہ کسی بھی نئی محاذ آرائی اور دہشت گردی کی لہر سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان اور خارجہ پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات پیدا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں