منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایم کیو یم دھڑوں کا اتحاد : فاروق ستار نے قائد کے حوالے سے وضاحت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم دھڑوں کے اتحاد کا اعلان جلد ہوجائے گا، ہمارے درمیان قائد ہونے کا جھگڑا نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے لیے تمام فریقین میں مکمل اتفاق ہوگیا ہے، کافی چیزیں بھی طے ہوچکی ہیں، اتحاد کا اعلان جلد ہوجائے گا،

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم نے پہلے والی پوزیشن کو آہستہ آہستہ کھودیا، اس وقت ایم کیوایم کا اتحاد قومی ضرورت ہے،

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد بھی یکجہتی کے اس قاٖفلے میں شامل ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان قائد کے ہونے کا جھگڑا نہیں ہے، میں ایم کیوایم پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں جس طرح 23اگست کو بچایا تھا،

ایم کیوایم کے تمام دھڑے ایک ہوں گے اور متحد ہوکر دیگر جماعتوں سے بھی ملیں گے تو کراچی کے تمام مسائل حل ہوں گے، کیونکہ کراچی کمزور ہوتا ہے تو پاکستان غیر مستحکم ہوتا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ میں گزشتہ ڈھائی سال یہی سے کہہ رہا ہوں کہ سب متحد ہوجائیں یہ بات اب ساتھیوں کی سمجھ میں آگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں