تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

متحدہ رہنما فاروق ستار کی گرفتاری و رہائی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو شاہراہ فیصل سے گرفتار کرکے ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا۔

معتبر اطلاعات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار شادی کی ایک تقریب میں شرکت پی آئی بی کالونی میں واقع اپنے واپس آرہے تھے کہ انہیں پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر گرفتار کرلیا گیا بعدازاں انہیں ایک گھنٹے بعد رہا کردیا گیا۔

گرفتاری کے وقت کی ویڈیو:

متحدہ رہنما کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری پی اے ایف میوزیم روڈ شاہراہ فیصل پر تعینات کردی گئی، جیسے ہی ڈاکٹر فاروق ستار تقریب سے شرکت کرکے واپس آئے انہیں روڈ پر ہی روک کر گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کامل عارف نے بتایا کہ ان کی گرفتاری کے لیے عدالتی احکامات موجود تھے، پولیس پہلے سے روڈ پر موجود تھی، اطلاعات ہیں کہ وہ ڈسٹرکٹ لیاری کی پولیس تھی تاہم تصدیق کی جارہی ہے۔

فاروق ستار کو22 اگست کی تقریر پر گرفتار کیا گیا

یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ انہیں متحدہ قائم الطاف حسین کی 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر اور اے آر وائی حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے جو کہ آرٹلری میدان تھانے میں مقدمہ نمبر 116 اور 117 درج ہیں، ان ایف آئی آرز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے احکامات میں فاروق ستار اور دیگر شامل تھے۔

اس کیس میں فاروق ستار نے ضمانت نہیں کرائی اور نہ اب تک تحقیقات میں کوئی مدد کی، عدالتی حکم پر انہیں معاونت نہ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے کئی بار ان کے گھر و مرکز پر سمن جاری کیے کہ وہ تحقیقات کا حصہ بنیں لیکن انہوں نے توجہ نہیں دی اور حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے احکامات دیے کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

گرفتاری کے وقت کی ویڈیو اے آر وائی نیوز کی موصول ہوئی جس میں گرفتاری کے وقت فاروق ستار نے مزاحمت کرنے والے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ عامر خان کو گرفتاری سے متعلق بتادیں۔

پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ ملزم کو عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ضمانت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہوگا۔

متحدہ نے گرفتاری کی تصدیق کردی،ہنگامی اجلاس طلب

ایم کیو ایم پاکستان نے گرفتاری کی تصدیق کردی جس کے بعد پی آئی بی کے مرکز میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، متحدہ رہنماؤں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

قیادت نے ایم کیوایم اراکین اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کو پہنچنے کی ہدایت کردی، اجلاس میں فاروق ستار کی گرفتاری اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان پریس کانفرنس کرے گی۔

متحدہ رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ حکومت سے رابطہ کیا ہے،فاروق بھائی نے نیک نیتی سے قوم  کو متحد کیا، تمام کارکن پی آئی بی پہنچ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنا نقصان دہ ہے،سمجھ  سے باہر ہے کہ گرفتاری کا فیصلہ کیوں کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایم کیوایم پاکستان نے آج 18 مارچ ہفتے کو پی آئی بی مرکز پر یوم تاسیس کی تقریب منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے ایم کیو ایم دو حصوں لندن اور پاکستان میں بٹ گئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کی سربراہی کررہے ہیں جبکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے متحدہ کے کنوینر ندیم نصرت کو پارٹی چلانے کا مکمل اختیار دیا ہوا ہے۔

فاروق ستار کو رہا کردیا گیا

farooq-riha

دریں اثنا تازہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں رہا کردیا گیا ہے، انہیں ایک گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا بعدازاں انہیں پوچھ گچھ کے بعد چاکی واڑہ تھانے سے رہا کردیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے گرفتاری کی تردید کردی

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہیں پولیس انہیں گرفتار کرنے گئی تاہم وہ فرار ہوگئے، انہوں نے ضمانت نہیں کرائی، انہیں گرفتار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، انہیں مشورہ ہے کہ وہ ضمانت کرالیں۔

متحدہ رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشاورتی اجلاس جاری ہے،کسی کو شہر کا سیاسی استحکام عزیز نہیں ہے،مشکل وقت میں صبر سے کام لے رہے ہیں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی گرفتاری پر وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ کیا،سربراہ کے ساتھ خراب رویے سے عوام کی دل آزاری ہوگی،ہمارا رویہ ابھی بھی مثبت ہے۔

واقعے کے بعد سے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پی آئی بی کے گرد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Comments

- Advertisement -