بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستارکنوینرمنتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستار نے 9 ہزار433 ووٹ لے کر ایک بار پھر پارٹی سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان چیف الیکشن کمشنرخواجہ نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا۔

خواجہ نوید کے مطابق فاروق ستارانٹرا پارٹی الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لے کنوینرمنتخب ہوئے۔

ایم کیوایم پاکستان چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ فاروق ستار9 ہزار433 ووٹ کے کر پہلے نمبرپررہے، کامران ٹیسوری 8545 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

عبدالوسیم 8 ہزار525 ووٹ لے کرتیسرے نمبرپررہے، خواجہ سہیل منصور8 ہزار520 ووٹ لے کرچوتھے نمبرپرجبکہ قمرمنصور7ہزار989 ووٹ لے کر پانچویں نمبرپررہے۔


ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب


خواجہ نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے نومنتخب ارکان نے فاروق ستار کو کنوینرمنتخب کرلیا جبکہ ڈپٹی کنوینرزکا فیصلہ آج نومنتخب اراکین رابطہ کمیٹی کریں گے۔

ایم کیوایم پاکستان چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین کے آرئیکل 18 سی کے تحت الیکشن ہوئے۔

خواجہ نوید نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں ٹوٹل 9 ہزار613 ووٹ کاسٹ، 163مسترد ہوئے۔

ایم کیوایم پاکستان چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تمام اجلاس فاروق ستارکی سربراہی میں ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں