تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

اہلی اورنااہلی کا فیصلہ سیاست پردوررس اثرات مرتب کرے گا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اہلی اور نااہلی کے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، فریقین عدلیہ کا فیصلہ تسلیم کریں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلی اور جہانگیر ترین کی نااہلی کا عدالتی فیصلہ ملکی سیاست پر دوررس اثرات مرتب کرے گا۔

فریقین کو چاہیئے کہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کریں اور فیصلے کی آڑ میں اداروں پر تنقید نہ کی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا تحریک انصاف اور پی اے ٹی سے رابطہ ہے، اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب حکومت ذمہ دار ہے تو بھرپور کارروائی ہونی چاہیے۔

فاروق ستار نے کہا کہ احتساب کا مؤثر قانون اور نظام بنایا جائے، چئیرمین نیب کی تقرری کے عمل میں سیاسی جماعتوں کو دور رکھا جائے، اگر احتساب کا قانون مؤثر ہوجائے تو نواز شریف کو بھی مجھے کیوں نکالا کا سوال نہ پوچھنا پڑے۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان اور پی اے ٹی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو ٹیلی فون کرکے سانحہ ماڈل ٹاؤن اورملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی۔

اس موقع پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست سے بالاتر ہے، انصاف کے حصول کیلئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے سا نحہ ماڈل ٹاؤن پر فاروق ستارکی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

Comments