جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

حکمرانی کا اخلاقی جواز نہیں، نوازشریف مستعفی ہوجائیں، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس اب وزارت عظمی پرفائز رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادر آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نےکی، جس میں جے آئی ٹی رپورٹ ،وزیر اعظم کے استعفے اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کل رات سے صلاح و مشاورت کررہےہیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے آئینی و قانونی ماہرین سے رائے لی ہے، جس کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیئے کیو نکہ نواز شریف کے پاس وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا۔

اس حوالے سے نوازشریف کو فیصلہ کرنا چاہیے اور سیاسی بحران سےبچنے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کا استعفیٰ ضروری ہے۔ دانشمندی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو صورتحال مزید پیچیدہ ہوجائے گی۔


شریف برادران اوراسحاق ڈاراپنے عہدے سے مستعفی ہوں، عمران خان


انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی میں جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ غیرمعمولی ہیں، کرپشن کےخلاف اوراحتساب کا ایک خود مختارنظام و قانون ہوناچاہئیے، واجب الادا ٹیکس نہ دینا، اصل آمدن کوچھپانا اس پر بھی قانون بننا چاہئیے، احتساب کا مؤثر نظام نہیں ہوگا تو ایسےکیسز آتے رہیں گے۔


نوازشریف اخلاقی جوازکھو بیٹھے، مستعفی ہوجائیں، بلاول بھٹو


انہوں نے کہا کہ نیب کےپاس جن کےبھی کیس ہیں ان پربھی توجہ دینی چاہیے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی جب بنی تھی تو وزیر اعظم اور ن لیگ کا جواب خیر مقدمی تھا۔


حکومت چاہتی ہے پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم استعفیٰ دیں،خورشیدشاہ


ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو ہم نے بھی مانا کیونکہ اسے سپریم کورٹ نے بنایا تھا،اس کو دیگر جے آئی ٹیز سے نہ ملایا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ وکرپشن کرنے والوں کا ایسا محاسبہ ہو نا چاہئیے کہ انہیں کوئی خزانہ لوٹنے کی ہمت ہی نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں