اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخواہ میں نئے ضم ہونے والے فاٹا کے علاقوں میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمانی امور خوش اسلوبی سے چلانا حکومت اور حزب اختلاف کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سیاسی میدان جنگ بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے اور قانون سازی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنا حزب اختلاف کا حق ہے تاہم اسے حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے۔
بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہارہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بے دردی سے قوم کو لوٹنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صوبائی خزانے پر ڈاکا زنی کا جواب دیں، وہ اندرون سندھ ایڈز متاثرین کو تسلی دینے کیوں نہیں گئے۔