ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ڈاکٹر گوہر اعجاز کو نگران وزیرِ تجارت و صنعت بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکٹر گوہر اعجاز کو نگران وزیرِ تجارت و صنعت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وہ نگران کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت میں ڈاکٹر گوہر اعجاز کو وزیرِ تجارت و صنعت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، نگران کابینہ کے ہمراہ گوہر اعجاز بھی حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر گوہر مرحوم سینیٹر شیخ اعجاز احمد کے صاحبزادے ہیں، گوہر اعجاز کو 2013 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر گوہر نے 2021 میں پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی جب کہ گوہر اعجاز کو 2023 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے مرکزی لیڈر ہیں جب کہ اپٹما کےسالانہ انتخابات 2022-23 میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 14 ویں سال کامیابی حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں