اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان خالد شمیم اور سید محسن علی کا اقبالی بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران فاروق قتل کیس اہم موڑ پر آگیا۔ ملزمان خالد شمیم اور سیدمحسن علی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
خالد شمیم اور محسن علی کو سخت سیکیورٹی میں مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈشعیب کی عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کو اپنا اقبالی بیان ریکارڈکرایا۔
سب سے پہلےخالد شمیم نےاپنااقبالی بیان ریکارڈکرایاجو چار گھنٹےتک جاری رہا، اس دوران خالدشمیم کو اقبالی بیان کے لیے سوچنےکا پورا موقع دیا گیا۔
ملزم محسن علی نے بھی اقبالی بیان ریکارڈکرادیا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ اقبالی بیان کےبعددونوں ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھجوادیاگیا۔