اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ڈاکٹر عشرت العباد خان کو بطور گورنر 13 سال مکمل ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے بطور سندھ گورنر تیرہ سال مکمل ہوگئے۔

سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے ڈیڈلاک ختم کرانا ہوں یا صومالی قضاقوں سے مرچنٹ نیوی عملے کی رہائی ہو اس قسم کے بے شمار کارناموں سے عالمی شہرت پانے والے سندھ میں گورنر کی نشست پر براجمان ڈاکٹر عشرت العباد کوذمہ داریوں کابار اٹھائے تیرہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان آج سے تیرہ سال پہلے سندھ کے گورنرمقرر ہوئے، انہوں نے صوبے اور ملکی ترقی کے لئے اپنی خدمات بھرپور انداز میں سرانجام دیں۔ مستحق نامور شخصیات کے لئے لیجنڈ ٹرسٹ کا قیام، تحقیق و تدریس کے شعبوں میں مثالی ترقی کے اقدامات کئے، شہریوں کی سیر و تفریح کے لئے باغ ابن قاسم اور اس طرز کے کئی پارک بھی بنوائے۔

- Advertisement -

عشرت العبادخان نے اس دوران کئی نشیب و فراز بھی دیکھے۔ انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا، کئی بار تو وہ خُود ہی عہدے سے مستعفی ہوئےٰ مگر حکام نے انہیں مناکر دم لیا، گورنر سندھ کو انکی بے مثال خدمات پر نشانِ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں