اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک مقابلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر عشرت العباد خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کاسامنا کررہی ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اورانٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں.

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے چار سالہ یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ اداروں ان دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جو نظر نہیں آرہے تھے اور ان کو ڈھونڈ کر ان کا صفایا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک مقابلہ جاری رکھا جائے گا، شہر کے حالات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کراچی کے دو بڑے میگا پروجیکٹس عنقریب شروع ہورہے ہیں، کے فور منصوبے کا بہت جلد افتتاح ہونے والا ہے ،جس کے بعد کراچی میں پانی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ منصوبے کا آئندہ سال مار چ میں تعمیراتی کام مکمل ہوگا،ماس ٹرانزٹ منصوبے کا ایک کوریڈور گرین لائن منصوبے پر اخراجات کا وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کے مادر علمی کو میں نے یونیورسٹی کا درجہ دیا، سندھ مدرستہ الاسلام پاکستان کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ مقام حاصل کرے گی ۔

اس سے قبل برٹش کونسل سندھ اور بلوچستان کے انچارج رابن ڈیوڈ اور سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ آخر میں محفل غزل میں نامور غزل گائیک سلمان علوی نے فن کا مظاہرہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں