ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

دنیا کی با اثرترین شخصیات میں شامل سعودی خاتون کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈاکٹر خلود المانع مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیٹا سائنس کے شعبے میں دنیا کی 10 با اثر ترین شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خلود نے فہرست میں شمولیت پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین کی طرف سے سعودی عرب کی نمائندگی پر مسرور ہیں۔

ڈاکٹر خلود کے مطابق اس فہرست میں دنیا بھر سے چار ہزار با اثر افراد کو شامل کیا گیا تھا جبکہ دنیا کی دس بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ان کا چوتھا نمبر ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر خلود کے مطابق یہ درجہ بندی سب سے زیادہ شیئر کیے جانے والے تحقیقی مضامین کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے، سعودی سائنس دان خاتون نے زور دیا کہ وہ ٹوئٹر کے پلیٹ فارم کے ذریعے اچھا مواد پیش کرنے کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ٹیکنالوجی اور اپنے خصوصی شعبے سے متعلق تازہ ترین خبروں، تحقیقی مقالوں، پیش رفت اور ایجادات سے با خبر رہتی ہیں،اس کے علاوہ ان میں اہم اور نمایاں ترین چیزوں کو دیگر لوگوں تک بھی پہنچاتی رہتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی سطح پر با اثر افراد کی تعداد محدود ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر خلود المانع سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں سپیشلائزیشن کی حامل چند شخصیات میں سے ایک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں