اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

میرپورخاص: پولیس سرجن حیدرآباد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی 15 اکتوبر دن 11 بجے کی جائے گی ، ڈاکٹر ماہا نے کراچی میں گولی مار کر مبینہ خودکشی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرماہا ہلاکت کیس کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس سرجن حیدرآباد نے ڈاکٹرماہا کی قبر کشائی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی15اکتوبردن11بجےکی جائے گی۔

یاد رہے ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا اور کہا تھا کہ قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل

ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئےدرخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کےواقعےکوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سےتحقیقات کیلئےنیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ رپورٹ کےمطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی،دائیں جانب سے خارج ہوئی، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنےکی اجازت دی جائے۔

خیال رہے ڈاکٹر ماہا نے کراچی میں گولی مار کر مبینہ خودکشی کی تھی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں