بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا، وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، 10جون تک 20ہزار مسافروں کووطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10ہزارسے زائد مسافروں کو لایا جائے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کا انتظار کئے بغیرمسافر سیلف آئسولیشن اختیار کرسکتے ہیں ، جس کے بعد انہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مسافر کی صحت،حفاظت یقینی بنانے کیلئےاقدامات کرے ، اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوشخبری جلد دی جائے گی۔

یاد رہے دو روز قبل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے جلد نئی پالیسیاں لائیں گے، روزانہ اوسطاً ایک ہزار مسافروں کو وطن لایا جارہا ہے، جبکہ اگلے دس دنوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں